دبئی، 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اتحادی فوج نے شام کے شمالی صوبہ دیار الدور میں فضائی حملہ کیا جس میں تقریباً 60 شہری مارے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دیار الدور کے کئی گاؤں اور قصبوں میں کل فضائی حملے کئے گئے جن میں 60 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی اتحاد کے ذریعہ اتوار کو دیار الدور کے بکامل شہر کے ایک اسپتال اور کلب پر کئے گئے فضائی حملے میں چھ شہری ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔
ترکی میں پی کے کے کے حملہ میں 2 فوجی ہلاک
دیار باقر ۔2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے دیار باقر صوبہ میں فوج کی گاڑی کو نشانہ بنا کر دھماکہ کیا گیا جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔سیکورٹی ذرائع نے کہاکہ کردش ورکر پارٹی (پی کے کے ) کے دہشت گردوں نے کل فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں دو جوانوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی گئی ہے ۔ذرائع نے کہاکہ ایک دیگر واقعہ میں فوج کی جانب سے تنسیلی صوبہ میں ڈرون حملے کئے گئے جس میں پی کے کے کے تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔