دمشق ، 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شدت پسند تنظیم اسلامی ریاست نے شام کے وسطی حصے میں ایک آئل فیلڈ پر قبضہ کرتے ہوئے دمشق حکومت کے کم از کم نوے حامیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حملے کے وقت نیشنل ڈیفنس کے ارکان، محافظوں، انجینئرز اور ملازمین سمیت کْل 270 افراد وہاں موجود تھے، جن میں سے کئی کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں نے ’شعر‘ نامی اس آئل فیلڈ پر حملہ جمعرات 17 جولائی کی صبح کیا تھا۔ آپریشن کے دوران 21 شدت پسند بھی مارے گئے تھے۔