دمشق،18ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں پرواز کے دوران روس کا فوجی طیارہ اچانک لاپتہ ہوگیا، بحیرۂ روم پر پرواز کے دوران اچانک لاپتہ ہونے والے روس کے فوجی طیارے پر 14اہلکار سوار تھے ۔روسی طیارہ شام کے علاقے الادقیہ پر اسرائیلی F-16 طیاروں کے حملوں کے دوران لاپتہ ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی طیارہ شام کے ساحلی علاقے سے فوجی اڈے واپس آنے کے دوران ریڈار سے غائب ہوا ہے ۔