شام میں داعش کے 51جنگجو ہلاک

انقرہ، 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ترک جنگی طیاروں کے حملوں میں دولت اسلامیہ (داعش) کے 51 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ یہ اطلاع ترک فوج نے آج ایک بیان میں دی ہے ۔ ترک فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ جنگی طیاروں نے داعش کے 85 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جن میں عمارتوں اور گاڑیوں کو تباہ کیا گیا۔واضح رہے کہ ترک فوج نے اپنی سرحد سے متصل شامی علاقوں سے داعش کے دہشت گردوں پسپا کے لئے پانچ ماہ سے آپریشن شروع کرتے ہوئے اس سلسلے میں گزشتہ کئی ہفتے سے الباب شہر کا محاصرہ کررکھا ہے ۔