شام میں داعش کے خلاف فضائی حملے ،105 ہلاک

دمشق ،16 نومبر (ژنہوا) مشرقی صوبے دیر الزور میں پچھلے ایک ہفتے میں داعش (آئی ایس) کے خلاف امریکی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 105 افراد ہلاک ہوئے ۔ جنگ کی نگرانی کرنے والی ایک تنظیم نے یہ اطلاع دی ۔شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ادارے کے مطابق دولت اسلامیہ کے آخری گڑھ ملک کے مشرق دیہی علاقے دیر الزور کو نشانہ بناکر امریکی قیادت کی طرف سے کئے گئے ہوائی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 80بچے اور خواتین شامل ہیں۔