انقرہ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی پولیس نے ایک نوجوان فرانسیسی خاتون کو حراست میں لے لیا جو سرحد پار کر کے دوبارہ ترکی میں داخل ہوئی تھی جبکہ اس نے پڑوسی ملک شام میں دولت اسلامیہ کے جہادی سے شادی کرلی تھی ۔ یہ فوجی عہدیداروں نے کہا کہ شام میں اپنے قیام کے تین مہینوں کے دوران اس خاتون نے شادی کرلی تھی بعدازاں جہادی سے اس کی علحدگی ہوگئی اور اسے جیل میں قید کردیا گیا ۔ بعدازاں دولت اسلامیہ نے اسے رہا کردیا ۔ یہ خاتون جس کا نام سونیا بیلا یاتی ہے 22 سال عمر کی ہے ۔ اسے ایک بس اسٹاپ سے حراست میںلے گیا جو ترکی کے جنوب مشرقی صوبے میں واقع ہے ۔ فرانس نے ترکی عہدیداروں کو اس خاتون کا سراغ فراہم کیا تھا ۔