شام میں جھڑپیں، دولت اسلامی کے 70 جہادی ہلاک

بیروت 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامی کے کم از کم 70 جہادی گزشتہ 38 گھنٹے کی شام کی سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں میں شمالی صوبہ رقہ میں ہلاک ہوگئے۔ انسانی حقوق کے نگرانکار گروپ شامی رصد گاہ نے کہاکہ دولت اسلامی کے جہادیوں نے طبقہ فوجی ایرپورٹ پر بڑے پیمانہ پر جارحانہ کارروائی کا آغاز کیا۔ یہ رقہ میں سرکاری فوج کا آخری مستحکم گڑھ ہے۔ حملہ آوروں نے کار بم حملے کئے لیکن کوئی کارنامہ انجام نہیں دے سکے۔ سربراہ تنظیم رامی عبدالرحمن نے کہاکہ کم از کم 70 جہادی فضائی حملوں میں ہلاک ہوگئے۔ اسکڈ میزائیلز حملوں اور زمینی سرنگوں کے پھٹ پڑنے سے بھی ہلاکتیں واقع ہوئیں۔ فوج فضاء سے دولت اسلامی کے جہادیوں پر بیارل بم حملے بھی کررہی ہے۔ یہ ترقی یافتہ لیکن دیسی ساختہ ہتھیار ہیں جو باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں خاص طور پر شہر حلب میں استعمال کئے جارہے ہیں۔