شام میں جنگ بندی کے باوجود جھڑپیں

دمشق ۔31 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود حکومت اور باغی فوجوں کے درمیان کچھ علاقوں سے جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں موجود سیرئین آبزرویٹری نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ شمالی صوبے ہما میں فضائی حملے اور شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔