شام میں تاریخی کھنڈرات کو تباہ کرنے بارودی سرنگیں

دمشق ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے شام میں واقع تاریخی و مشہور پلمیر کھنڈرات کو تباہ کرنے کے لئے بارودی سرنگیں وگولہ بارود نصب کردیا ہے۔ دولت اسلامیہ کے جنگجو اس تاریخی علاقہ پر گزشتہ مئی میں قبضہ کیا تھا ۔ مقامی افواج ان مقامات سے دولت اسلامیہ کا قبضہ برخواست کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ سرکاری افواج نے گزشتہ تین دنوں کے دوران تاریخی محلات پلمیر کے رہائشی علاقوں پر بھی نظر رکھی ہے ۔ یہاں پر ایک بمباری میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ شا م میں نوادرات اور تاریخی کھنڈرات کی نگرانی کرنے والے ذمہ دارادارہ کے سربراہ مامون عبدالکریم نے بتایا کہ انہیں بھی اس بات پر سچائی نظر نہیں آتی کہ دولت اسلامیہ ان کھنڈرات کے اطراف بارودی سرنگیں بچھائی ہوں گی ۔ تاہم اس تاریخی شہر کو داعش کے ہاتھوں اغواء کیا جاچکا ہے ۔