شام میں امریکی فضائی حملے ، 170 جہادی ہلاک

بیروت ۔ /19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ زیرقیادت اتحادی فوج کے شمال مشرقی شام پر فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ کے 170 جہادی گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ شام کے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم رصد گاہ نے کہا کہ صوبہ ہساکیہ نے یہ ہلاکتیں واقع ہوئیں ۔ حملوں سے سات گاڑیاں ، تین جنگجو مورچے ، دو بکتر بند گاڑیاں اور بحری جہاز سے روانہ کئے جانے والے ڈبے تباہ ہوگئے ۔ امریکی بریگیڈیر جنرل تھامس ویٹلی نے کہا کہ شمالی شام میں داعش کی پیشرفت جاری ہے ۔ کیونکہ یہ جنگجوؤں کا پہاڑی علاقہ ہے ۔ اتحادی افواج پورے عراق اور شام میں داعش کے جنگجوؤں کو حملوں کا نشانہ بنانے کی پابند ہیں ۔