بیروت۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے زیرقیادت فوجی اتحاد کی جانب سے جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ کے سابق طاقتور گڑھ ’’رقہ‘‘ میں آج کئے گئے فضائی حملوں میں کم سے کم 18 عام شہری جاں بحق ہوگئے۔ شامی رصد گاہ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے کہا کہ ’’امریکہ کے زیرقیادت بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں نے پانی کے کنوؤں کو بمباری کا نشانہ بنایا جہاں عام شہری پینے کے لئے پانی بھر رہے تھے۔ ان فضائی حملوں میں کم سے کم 18 شہری جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں چند خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔