شام میں اتحادی فوج کا حملہ ۔ 10 شہری ہلاک

بیروت 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مشرقی شام کے ایک گاوں پر ہوئے ایک فضائی حملے میں کم از کم 10 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ برطانیہ سے کام کرنے والے حقوق انسانی گروپ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ علاقہ آئی ایس کے کنٹرول میں ہے ۔ انسانی حقوق کی شامی تنظیم نے کہا کہ یہ حملہ تل الشائر پر کیا گیا تھا جو شمال مشرقی صوبہ ہساکیہ میں واقع ہے ۔ یہ حملہ امریکی زیر قیادت اتحادی افواج نے کیا ہے ۔ اتحادی فورس کی جانب سے ابھی اس حملہ کی فوری توثیق نہیں ہوسکی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ اتحادی افواج کا تازہ ترین حملہ تھا جس میں عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اتحادی افواج نے گذشتہ ہفتے بھی اسی علاقہ میں ایک فضائی حملہ کیا تھا جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔