شام اور ایران کا دہشت گردی سے جنگ کا عہد

دمشق 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) شام اور ایران نے اتفاق کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کوششوں میں شدت پیدا کردی جائے گی۔ شام کے وزیردفاع جنرل فہد الفریج نے تہران میں سرکاری خبر رساں ادارہ صنعا سے کہا کہ شام اور ایران حکومت مخالف باغیوں سے جنگ کے اعتبار سے ایک ہی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف آئندہ لائحہ عمل پر دونوں حکومتوں نے اتفاق رائے کرلیا ہے ۔ گذشتہ ماہ حکومت شام کی فوج کو مسلسل کئی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔النصرا محاذ اب شام کے بیشتر علاقوں پر قابض ہے ۔