شامی ٹاؤن پر جہادی حملہ، 9 ہلاک

دمشق ، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جہادیوں نے آج شام کی گولان پہاڑیوں میں حکومت کے زیرکنٹرول ایک گاؤں پر ہلہ بول دیا، اور ایک کار بم کے ذریعے کم از کم 9 افراد ہلاک کردیئے۔ سرکاری میڈیا نے کہا کہ جہادیوں کی سرکاری دستوں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔ یہ گاؤں اسرائیل کے قریب ہے۔