دمشق ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شامی حزب اختلاف کی فورسز نے حال ہی میں ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں شمالی شہر حلب میں ان کے قبضے میں اسدی فوج کے پکڑے گئے متعدد طیاروں کو دکھایا گیا ہے۔حلب میں واقع جراح فوجی ہوائی اڈے کی متعدد تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں اسلام بریگیڈ اور احرارالشام بریگیڈز سے وابستہ جنگجوؤں کو ایک طیارے کی مرمت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔