شامی فوج کا اسرائیلی میزائل حملہ کو ناکام بنانے کا دعوی

بیروت، 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شامی فضائیہ نے ہفتہ کی شب اسرائیل کی جانب سے دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب داغی گئیں کئی میزائل کو تباہ کر کے حملہ کو ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے ۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے اس کی اطلا ع دی ۔ثنا کے مطابق شامی فوج کے ایک افسر نے کہا، "ہمارے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی میزائل کو تباہ کر کے حملہ کو ناکام بنا دیا۔ثنا کی اس رپورٹ کے سلسلے میں پوچھے جانے پر اسرائیلی فوج کی ترجمان نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ترجمان نے کہا، "ہم غیر ملکی رپورٹوں پر تبصرہ نہیں کرتے ”۔