شامی باغیوں کے مضبوط گڑھ پر فوج کا قبضہ

دمشق۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کی فوج نے لبنان کے حزب اللہ تحریک سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کی حمایت کے ساتھ باغیوں کے مضبوط گڑھ یابُرود کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ اپوزیشن کے خلاف کارروائی میں زبردست کامیابی ملی ہے۔ سرکاری ٹی وی نے فوجی ذرائع سے بتایا کہ ہمارے بہادر مسلح سپاہیوں نے صوبہ دمشق میں واقع باغیوں کے مضبوط گڑھ پر مکمل قبضہ حاصل کرلیا ہے ۔ یہاں پر باغیوں کے خلاف تلاشی مہم جاری ہے ۔ ٹی وی پر پیش کئے گئے تصاویر میں باغیوں کے نعشوں کو بتایا گیا ہے ۔ شام کے انسانی حقوق این جی اوز ڈائرکٹر رمی عبدالرحمن نے کہا کہ سرکاری افواج نے کئی ٹاؤنس پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے تاہم لڑائی ابھی جاری ہے۔