شامی ائر فورس کے لبنانی سرحدی شہر پر حملہ

بعلبک ( لبنان ) 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) لبنانی ائر فورس نے لبنان کے سرحدی شہر ارسل پر تازہ فضائی حملے کئے ہیں تاہم ان کے نتیجہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ لبنان کے ایک سکیوریٹی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فضائی حملوں میں قلمون علاقہ سے فرار ہونے والے باغیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اس علاقہ میں شامی فوج کی جانب سے کارروائیاں عام بات ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ ان حملوں میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ شام کی سکیوریٹی افواج کی جانب سے گذشتہ چند مہینوں کے دوران سنی غالب آبادی والے شہر ارسل پر حملوں کے سلسلہ میں اضافہ ہوگیا ہے