شاعر ستار فیضی کی کتاب دھنک کی پیشکشی

کڑپہ۔/9اگسٹ، ( راست ) ضلع کڑپہ کے مشہور و معروف شاعر و ادیب معلم ستار فیضی کی کتاب ’د ھنک‘ کو SCERT حیدرآباد کے دفتر میں ڈائرکٹر محترمہ شریمتی لکشمی واٹس کو پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے لئے لکھنے والے کم ہیں فیضی کی خدمات قابل ستائش ہیں اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔ کرنول ڈائٹ کے اردو لکچرر این ایوب حسین نے کہا کہ ستار فیضی ریاستی ایک ایوارڈ یافتہ بہترین مدرس کے علاوہ اسٹیٹ اردو ریسورس پرسن مترجم بھی ہیں۔ انجمن ترقی اردو کڑپہ شاخ کے معتمد عمومی ہدایت اللہ نے کہا کہ ستار فیضی کئی علمی، ادبی، ثقافتی، سماجی انجمنوں میں علیٰ عہدوں پر فائز رہ کرخدمات انجام دے رہے ہیں۔ اردو مدرسین سید شکیل احمد لکچرر، نذیر مہک نے اس موقع پر شرکت کی اور فیضی کی حوصلہ افزائی کی۔ فیضی نے شکریہ ادا کیا۔