جگتیال۔ 2 مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع ملیال منڈل رام پور میں زیر تعمیر پمپ ہاوز کے قریب گذشتہ رات اچانک شاٹ سرکٹ سے 10 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی، اطلاع ملتے ہی فائر انجن پہنچ کر آگ کو بجھا دیا ، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے بموجب جگتیال ضلع ملیال منڈل موضع رام پور میں کالیشوار ریورس پمپنگ پراجیکٹ کا رام پور میں زیر تعمیر پمپ ہاوز میں کام کرنے والے بہار ریاست سے تعلق رکھنے والے 300مزدوروں کیلئے ڈالے گئے عارضی چھونپڑیوں کو برقی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے 10جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہونے سے تمام مزدوروں کے تمام اشیاء ضروری اور دیگر سامان کا نقصان ہوگیا، اطلاع ملتے ہی ملیال تحصیلدار مقام حادثہ پہنچ کر رات میں معائنہ کیا، انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شارٹ سرکٹ سے یہ حادثہ پیش آیا، نقصانات کا آج صبح تفصیلی جائزہ لینے کی بات کہی۔ واضح رہے کہ 300مزدوروں کے جسم کے کپڑوں کے سواء کچھ بھی نہیں بچا۔