شارجہ کا تاریخی چھکا پان کھا کر لگایا تھا : جاوید میاں داد

کراچی ۔7 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے عظیم کرکٹر جاوید میاں داد نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہندوستان کے خلاف شارجہ کا تاریخی چھکا پان کھا کر لگایا تھا ۔ کراچی کی سیاست میں پان کی اہمیت ہے ۔ اب انہوں نے عمران خاں کی پارٹی تحریک انصاف کے حق میں نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے امیدوار علی زیدی سے ملاقات کی اور پہلے خود پان کھایا اور پھر علی زیدی کو کھلایا ۔ انہوں نے عمران خاں کے لیے بھی پان بھجوایا اور کہا کہ پاکستان انتخابات میں عمران خاں کو فتح حاصل ہوگی ۔ میرا پان کھا کر وہ بھی سیاسی چھکا لگائیں گے ۔ آج سے 32 سال قبل 1986 میں آخری بال میں چھکا لگاکر جاوید میاں داد نے چیتن شرما کو آسٹریلیا ایشیا کپ فائنل میں ڈھیر کر کے پاکستان کو فتح دلائی تھی ۔۔