دبئی۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) 32سالہ ہندوستانی نژاد جس کی گردن پر زخموں کے نشانات تھے ایک رہائشی علاقہ میں شارجہ میں سڑک پر مردہ دستیاب ہوا ۔ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے بموجب نعش جمعہ کی صبح ابوشجارا رہائشی علاقہ میں دستیاب ہوئی ۔ گلف نیوز کی اطلاع کے بموجب نامعلوم نعش فارنسک لیباریٹری پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی گئی ہے۔ ایک مقدمہ البحیرہ پولیس نے درج کر کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔