دبئی۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی کارکن کی نعش اُس کے مقام ملازمت پر متحدہ عرب امارات میں شارجہ میں پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ پٹروکمیکل کمپنی کا اس کارکن نے جسکی شناخت صرف 32سالہ کے ایل کی حیثیت سے ظاہر کی گئی ہے ‘کل خودکشی کرلی ۔ وہ کئی دن سے نفسیاتی مایوسی اور سماجی مسائل کا شکار تھا ۔ روزانہ گلف نیوز کی خبر کے بموجب اُس کے ساتھی کارکن نے پولیس سے کہا کہ انہوں نے اس کی نعش اوپراٹھاکر اسکی زندگی بچانے کی کوشش کی جب کہ مقامی وقت کے مطابق 1.20بجے دوپہر وہ پھانسی پر لٹکا ہوا پایا گیاتھا لیکن ان کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی کیونکہ اُن کا ساتھی پہلے ہی مرچکا تھا ۔ نعش پہلے کویتی ہاسپٹل منتقل کی گئی وہاں پوسٹ مارٹم کیلئے پولیس نے انہیں مارنسک لیباریٹری روانہ کردیا گیا جہاں اسکے نشانات انگشت اور موقع واردات کی دیگر تفصیلات حاصل کی گئی ۔