ابوظہبی ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 25 سالہ ہندوستانی شہری شارجہ میں واقع اپنی قیامگاہ میں مردہ پایا گیا۔ دی گلف نیوز کے مطابق متوفی کے کمرے میں اس کے ساتھ رہنے والے ایک شخص نے اس کی نعش کو لٹکا ہوا پایا۔ پولیس نے البتہ متوفی کا نام نہیں بتایا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فارنسک ٹیم جائے واردات پر پہنچی۔ گلف نیوز نے ایک عہدیدار کے حوالہ سے بتایا کہ متوفی نے خودکشی کی ہوگی۔