دوبئی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 30 سالہ ہندوستانی شہری نے مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات میں ایک عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب مہلوک نشہ میں تھا۔ اُس کی تاحال شناخت نہ کی جاسکی۔ ایک راہ گیر نے کل شارجہ کے علاقہ المجاز میں خودکشی کی اطلاع دی تھی۔ فارنسک ماہرین، سی آئی ڈی عہدیداروں اور نیم طبی عملہ پرمشتمل ایک ٹیم فوراً موقع واردات پر روانہ کردی گئی۔ خلیج ٹامئز کے بموجب مہلوک خون میں لت پت مردہ پڑا ہوا دستیاب ہوا۔