شارجہ ایئرپورٹ پر ایک ہندوستانی گرفتار

دبئی۔12جنوری( سیات ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی شہری شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتارکرلیا گیا جب کہ اس نے 12 سونے کے بسکٹ اپنے ملک کو اسمگل کرنے کی کوشش کی ۔ مشتبہ شخص کی شناخت جی ایچ آر اے کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اسے کسٹم کے عہدیداروں نے ایئرپورٹ پر گرفتارکرلیا ۔ وہ سرکاری ترجمان کے بموجب ہندوستان جارہا تھا ۔ اس نے عہدیداروں کو 12سونے کے بسکٹ پوشیدہ کرتے ہوئے دھوکہ دینے کی کوشش کی تھی ۔ وہ دو سونے کے بریسلیٹ بھی پہنے ہوئے تھے ۔ شارجہ پولیس کے بموجب مشتبہ شخص 24قیرات سونا ‘ اُس کا جملہ وزن 699گرام ہوتا ہے ‘دھوکہ دہی کے طریقہ سے اپنے وطن منتقل کرنے کی کوشش کررہا تھا تاکہ ٹیکس ادا کرنے سے بچ جائیں۔