شارا پوا کی بریسبین اوپن میں شرکت

برسبین۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنمنٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔ روس کی دفاعی چیمپئن ماریا شاپوا کو ٹورنمنٹ میں تھرڈ سیڈ رکھا گیا ہے اور وہ پہلے راؤنڈ میں ایکٹرینا ماکارووا کے خلاف ٹینس کورٹ میں اتریں گی۔ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو ابتدائی مرحلے میں بائی مل گئی تاہم دوسرے راؤنڈ میں ان کا بیلا رس کی وکٹوریہ ازارینکا سے سامنا ہو سکتا ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک شاراپوا نے 2016 ء میں بہتر مظاہروں کیلئے اُمید کا اظہار کیاہے ۔