ماسکو۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا نے بڑے ٹورنمنٹ جیتنے کا عزم ظاہر کردیا۔ روسی سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی شاراپوا نے کہا کہ وہ اب چھوٹے خطابات نہیں بلکہ بڑے ایونٹس میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے سبکدوشی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر گرانڈسلام خطاب جیتنا چاہتی ہوں اور اس کیلئے سخت محنت کررہی ہوں۔