ماسکو۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا کی فرنچ اوپن میں شرکت کا فیصلہ 15 مئی کو واضح ہو گا۔ فرنچ ٹینس ٹورنمنٹ کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ سرینا ولیمز کی عدم شرکت پر ان کے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گاکہ ماریا شاراپوا کو سال کے دوسرے گرانڈ سلام میں شرکت کی اجازت دے دی جائے اور دیکھا جائے گا کہ وہ ٹورنمنٹ میں شرکت کی اہل ہیں بھی یا نہیں۔