نیویارک۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا کچھ بھی کریں ، خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ ان کا ٹینس کیریئر تو شاید ختم ہورہا ہے لیکن شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ وہ ان دنوں بزنس مین، آن لائن آکشن ہائوس کے شریک بانی اور برطانوی شہزادوں ولیم اور ہیری کے ساتھ کالج میں پڑھنے والے الگزینڈر گلک کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں۔ ماریا کے اس سے قبل کئی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں سے تعلقات رہ چکے ہیں جبکہ گلک بھی طلاق شدہ ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا کہ38 سالہ الیگزینڈر اور ماریا شاراپوا جلد شادی کرنے والے ہیں۔