کیلیفورنیا۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ممنوعہ ادویات کی وجہ سے پابندی کا شکار معروف ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا سزا کی تکمیل کے بعد میدان میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔ شاراپوا نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویومیں ٹینس کورٹ میں واپسی پر خوشی کااظہار کیا ہے۔شاراپورا نے کہا کہ ٹینس کورٹ میں کھیلنا اگرچہ کچھ مشکل ہو گا، تاہم وہ گزشتہ 4 مہینوں سے سخت پریکٹس میں مصروف رہی ہیں۔ سابق عالمی نمبرایک 26 اپریل کو اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنمنٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔انٹرویو میں شاراپوا نے مزید کہا کہ ٹینس ان کی زندگی کا اہم حصہ ہیم جس سے دور رہنا یقیناًنہایت مشکل تھا، تاہم انہوں نے یہ وقت اپنی افراد خاندان کے ساتھ بھی گزارا۔روسی ٹینس اسٹار کی اپیل پر کھیلوں کی ثالثی عدالت نے سزامیں نرمی کا فیصلہ کیا تھا ،جس کے بعدان کی کورٹ میں جلدواپسی کی راہ ہموار ہو گئی تھی اور2سال کی پابندی کی سزا میں کمی کے بعد انہوں نے 15مہینے کی پابندی کا سامنا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ ماریا شراپوا کا ڈوپ ٹسٹ مثبت آیا تھا ،جس کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پانچ مرتبہ کی گرانڈ سلام جیتنے والی کھلاڑی پردو سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔