واشنگٹن۔16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پابندی کے بعد زخموں کی شکار ماریا شاراپوا کو یو ایس اوپن کی وائلڈ کارداخلہ مل گیا ہے جسے اسٹار کھلاڑی نے خوشی خوشی قبول کر لیا۔ شاراپوا پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کی پاداش میں گزشتہ برس پابندی لگی۔ روسی کھلاڑی کی رواں برس اپریل میں ٹینس کی دنیا میں واپسی ہوئی تاہم وہ متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکیں۔ اسٹین فورڈ ایونٹ میں زخمی کے باعث آؤٹ ہونا شاراپوا کا مقدر بنا۔ یو ایس اوپن 28 اگست کو نیویارک میں شروع ہوگا جہاں وہ چھٹا گرانڈ سلام جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔