شاراپوا فرنچ اوپن سے خارج

پیرس ، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) ڈیفنڈنگ چمپئن ماریا شاراپوا کی چار سال میں تیسرے فرنچ اوپن ٹائٹل کیلئے سعی ختم ہوگئی۔ ابرآلود موسم میں ایکشن کے دوران کھانسی کی شکار سکنڈ سیڈ شاراپوا کو آج چوتھے راؤنڈ میں پورے میچ میں واضح ناکامی ہوئی جیسا چیک جمہوریہ کی 13 ویں سیڈ لوسی سفاروا کے مقابل 7-6(3)، 6-4 کے اسکور سے ظاہر ہوتا ہے۔ شاراپوا نے بعد میں کہا، ’’میری حریف کا ( آج ) مجھ سے کہیں مختلف گیئر رہا‘‘۔ یہ 2010ء کے بعد سے ماریا کا رولینڈ گیروس سے جلد اخراج ہے، جب وہ تھرڈ راؤنڈ میں ہاری تھیں۔ روسی اسٹار نے 2012ء اور 2014ء کا ٹائٹل جیتا تھا۔