شاراپوا جدوجہد کے بعد کامیاب

لاس اینجلس ۔ یکم ؍ اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا کی جدوجہد کے بعد یو ایس ہارڈ کورٹ میں کامیاب واپسی ہو ئی ہے جیسا کہ 5 مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپیئن نے اسٹانڈ فوٹ کلاسیک کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں مقامی کھلاڑی جینفر براڈی کو6-1، 4-6، 6-0 سے شکست دی۔ مارچ 2015ء کے بعد پہلی مرتبہ امریکی میدان میں ایکشن میں نظر آئی شاراپوا نے اس کامیابی کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے میں کامیابی کے بعد میرا دل چاہ رہا تھا کہ یہاں موجود شائقین سے بغلگیر ہوتے ہوئے ان سے اظہارتشکر کروں۔ 15 ماہ پابندی او رپھر واپسی کے بعد زخمی ہونے سے وہ ومبلڈن کوالیفائنگ ٹورنمنٹ میں شرکت نہیں کرپائی تھی۔ علاوہ ازیں شاراپوا اب عالمی درجہ بندی میں 171 ویں مقام پر پہنچ چکی ہیں جنہیں رواں ٹورنمنٹ میں وائلڈ کارڈ دیا گیا۔

پرانائے اور کیشپ کی پیشقدمی‘جئے رام کو شکست
آکلینڈ۔یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)نیوزی لینڈ گرانڈ پری گولڈ میں ہندوستان کیلئے نتائج ملے جلے رہے جیسا کہ یو ایس اوپن چیمپئن ایچ ایس پرانائے اور کامن ویلتھ گیمز کے چیمپئن پروپلی کیشپ نے پہلے مرحلے میں فتوحات حاصل کی لیکن ورلڈ چیمپئن شپ کے ہیرو اجے جئے رام کو پہلے ہی مقابلے میں شکست برداشت کرنی پڑی۔پرانائے نے انڈونیشیا کے شیسر ہیرن کو 21-14 ‘21-16 سے شکست دی جبکہ کیشپ نے بھی انڈونیشیا کے حریف کھلاڑی ڈیونیسوس ہے یوم کو باآسانی 21-5 ‘21-10 سے شکست دی۔جئے رام کو حیران کن طور پر چھیا ہونگ لو کے خلاف19-21 ‘13-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔