شاراپوا اپنے بوائے فرینڈ کی کوچ بن گئیں

لندن، 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا اپنے بوائے فرینڈ بلغاریہ کے گریگور ڈیمتروف کی کوچ بن گئیں۔ گریگور کا کہنا ہے کہ ماریا بہت پروفیشنل کھلاڑی ہیں اور ان کی ٹپس سے انہیں فائدہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ماریا اور گریگور اچھے دوست ہیں اور دونوں ایک سال سے ایک ساتھ ہیں۔ ماریا جہاں متعدد گرانڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں، وہیں 24 سالہ گریگور ابھی تک کوئی گرانڈ سلام نہیں جیت پائے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک گرانڈ سلام چمپئن کے ساتھ ہونا اور وقت گزارنا اچھا رہتا ہے۔ آپ کو اچھے مشورے ملتے ہیں، ہم ایک دوسرے سے اپنے کھیل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہیں لیکن ہم پروفیشنل کھلاڑی ہیں اور ہمارے لئے کھیل بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کی مصروفیات کا احترام کرتے ہیں۔ ایسا کم ہوتا ہے جب ہمیں ایک دوسرے کے میچ دیکھنے کا موقع ملے۔ تاہم جب بھی ایسا ہو، یہ بہت اچھا لگتا ہے۔