شاد نگر میں 7اپریل کو جلسہ عظمت مصطفی

شاد نگر۔/3اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوجوانان اہلسنت الجماعت نہرو نگر کالونی شاد نگر فرخنگر کی اطلاع کے بموجب 26 واں سالانہ عظیم الشان جلسہ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم و فیضان غوث اعظم دستگیر ؓ و فیضان خواجہ غریب نواز ؒ 7اپریل بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام مسجد حبیبیہ نہرو نگر کالونی شاد نگر میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ حافظ و قاری سید منور علی قادری نقشبندی امام و خطیب مسجد حبیبیہ جلسہ کی نگرانی کریں گے۔ مولانا حافظ سید رؤف علی قادری کامل جامعہ نظامیہ جلسہ کی صدارت کریں گے۔ حبیب خان متولی مسجد حبیبیہ جلسہ کی سرپرستی کریں گے۔ مولانا محمد احمد نقشبندی قادری کامل الحدیث جامعہ نظامیہ، مولانا حافظ و قاری سید رضوان پاشاہ قادری کامل جامعہ نظامیہ مہمان خصوصی مقررین ہوں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری محمد عبدالسلیم نظامی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا محمد وحید، محمد معین، محمد یعقوب بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ حافظ و قاری سید خالد علی قادری امام و خطیب مسجد بی بی ہاجرہ شاد نگر نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ حافظ سید مزمل علی قادری خطیب مدینہ مسجد شاد نگر جلسہ کے اختتام پر سلام پیش کریں گے۔ محمد شفیع خان مسجد حبیبیہ شاد نگر نے شرکت کی خواہش کی ہے۔