مختلف مساجد میں یکم تا 11 ربیع الاول علماء و مشائخین خطاب کریں گے
شاد نگر۔/6 نومبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تنظیم ائمہ اہلسنت والجماعت شاد نگر فرخنگر کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول میں جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر شاد نگر فرخنگر کے مختلف مساجد میں مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داروں کے تعاون سے یکم ربیع الاول تا 11 ربیع الاول مطابق 10 نومبر تا 20 نومبر گیارہ روزہ مجالس میں مختلف موضوعات پر معزز علماء جامعہ نظامیہ کے ایمان افروز خصوصی خطابات ہوں گے۔ 10 نومبر بروز ہفتہ جامع مسجد فرخنگر میں بعنوان ( ظہور نور نبوت ) پر مولانا حافظ و قاری سید روف علی قادری کا خطاب ہوگا۔ 11نومبر بروز اتوار جامع مسجد غیث سالم بادعام فرخنگر میں بعنوان ( حضور کی ولادت سے قبل دنیا کی حالت )پر مولانا حافظ وقاری محمد مجیب خان کامل جامعہ نظامیہ ناظم مدرسہ طیبہ پہاڑی شریف کا خطاب ہوگا۔12 نومبر بروز پیر مسجد عبداللہ فرخنگر میں بعنوان ( عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ) پر مولانا محمد محسن پاشاہ قادری کامل جامعہ نظامیہ و جنرل سکریٹری سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر کا خطاب ہوگا۔ 13 نومبر بروز منگل مدینہ مسجد آر ٹی کالونی شاد نگر میں بعنوان ( حضور کا علم غیب ) پر مولانا حافظ و قاری محمد عثمان قادری حال مقیم دوبئی کا خطاب ہوگا۔ 14 نومبر بروز چہارشنبہ مسجد کوثر فرخنگر میں بعنوان ( حضورؐ کی محبت تکمیل ایمان ) پر مولانا حافظ و قاری محمد اسمعیل چشتی کامل جامعہ نظامیہ امام جامع مسجد محبوب نگر کا خطاب ہوگا۔ 15 نومبر بروز جمعرات مسجد آمنہ قاضی پورہ فرخنگر میں بعنوان ( معجزات مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ) پر مولانا سید زبیر عرف سید چندا حسینی کامل جامعہ نظامیہ و برادر سجادہ نشین درگاہ گوگی شریف کا خطاب ہوگا۔16 نومبر بروز جمعہ مسجد حبیبیہ شاد نگر میں ( حضور ؐ کی مکی و مدنی زندگی ) پر مولانا حافظ و قاری محمد تسلیم انصاری کامل جامعہ نظامیہ و نائب صدر مدرس دارالعلوم عربیہ کاوم پیٹ کا خطاب ہوگا۔ 17 نومبر بروز ہفتہ مسجد بی بی ہاجرہ، پٹیل روڈ شاد نگر میں بعنوان ( صلوۃ و سلام سنت الہی ) پر مولانا حافظ و قاری سید زبیر ہاشمی استاذ جامعہ نظامیہ کا خطاب ہوگا۔18نومبر بروز اتوار مسجد سید حسین پیراڈائیز کالونی شاد نگر میں بعنوان ( میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت ) پر مولانا محمد سلطان احمد قادری نقشبندی کامل جامعہ نظامیہ کا خطاب ہوگا۔ 19 نومبر بروز پیر مسجد دارالعلوم شاد نگر میں بعنوان ( گستاخان رسول کا انجام ) پر مولانا محمد صابر علی قادری کامل جامعہ نظامیہ امام و خطیب مسجد کوثر فرخنگر کا خطاب ہوگا۔20 نومبر بروزمنگل شاد نگر فرخنگر کے جمیع مساجد میں ( جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس رات ) ائمہ مساجد فرخنگر شاد نگر کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ گیارہ روزہ مقدس جلسوں کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ گیارہ روزہ جلسوں میں بارگاہ رسالت مآبؐ میں مولانا حافظ محمد شعیب عطاری ، محمد سراج الدین موذن آمنہ مسجد، محمد یعقوب نقشبندی، محمد معین الدین، محمد عبدالرؤف امتیازی، محمد شفیع احمد نقشبندی ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ مولانا حافظ و قاری سید منور علی قادری نقشبندی، مولانا سید شاہ شہاب الدین قادری و جمیع ائمہ اہلسنت الجماعت شاد نگر فرخنگر نے اہلیان شاد نگر فرخنگر و شمع محمدی کے پروانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔