جمعرات , دسمبر 12 2024

شاد نگر میں گاڑیوں کی تنقیح کے دوران 4 کروڑ روپئے ضبط

شاد نگر۔/14نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی شاہراہ نمبر 44 رائیکل چیک پوسٹ شاد نگر کے پاس پولیس چیک پوسٹ کے پاس جاری گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک بولورو ویان گاڑی میں 4 کروڑ 42 لاکھ روپئے دستیاب ہوئے۔ مذکورہ رقم کو شاد نگر پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔پولیس بھاری رقم کے متعلق تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ مذکورہ رقم بنگلور سے حیدرآباد کی طرف لے جائی جارہی تھی۔ مزید تحقیقات کیلئے مذکورہ رقم فلائنگ اسکواڈ کے حوالے کردی گئی۔

کریم نگر میں5 امیدواروں کا
ادخال نامزدگی
کریم نگر۔/14 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر حلقہ اسمبلی کانگریس امیدوار پونم پربھاکر اور ٹی آر ایس امیدوار گنگولا کملاکر کے علاوہ بی جے پی سے بنڈی سنجے ، بنڈی سرینواس آزاد امیدوار ،مہیندر ریڈی آزاد امیدواروں نے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے ۔

TOPPOPULARRECENT