شاد نگر ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : اصلاح ملت کمیٹی شاد نگر فرخ نگر کے زیر اہتمام 27 اپریل بروز پیر بعد نماز مغرب یویا فنکشن ہال گنج روڈ شاد نگر میں جلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں صاحب ، مولانا پی ایم مزمل رشادی والا جاہی ، بنگلور بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور مخاطب کریں گے ۔ مولانا حافظ محمد طاہر قاسمی بانی و ناظم دارالعلوم سبیل الھدی ٹرسٹ شاد نگر ، مولانا حافظ سید روف علی قادری صدر مدرس دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ ، مولانا حافظ و قاری سید منور علی امام و خطیب مسجد حبیبیہ شاد نگر بھی مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کی نگرانی حافظ و قاری محمد شبیر احمد صدر اصلاح ملت کمیٹی شاد نگر فرخ نگر کریں گے ۔ انہوں نے عامتہ المسلمین سے مع دوست احباب شرکت کرنے کی پر زور اپیل کی ۔ حافظ محمد شبیر احمد نے بتایا کہ یویا فنکشن ہال گنج روڈ شاد نگر میں نماز عشاء کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ بعد جلسہ حاضرین کے لیے طعام کا نظم رکھا گیا ہے ۔۔