شاد نگر میں ڈاکٹرامبیڈکر کی برسی تقریب

شاد نگر۔/7ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) باباصاحب امبیڈکر کی 61ویں برسی کے موقع پر مستقر شاد نگر چوراہا پر واقع بی آر امبیڈکر کے مجسمہ پر رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو، مارکٹ کمیٹی چیرمین شاد نگر شریمتی یادماں، کے نریندر،ایم ایس نٹراج، راما کرشنایادو اور دیگر مقامی عوام اور سیاسی قائدین نے پھول مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ وائی ایس آر پارٹی قائد بی سدھاکر ریڈی نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ امبیڈ کرکے مجسمہ پر پھول مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے وابستہ قائدین نے پھول مالا چڑھا کر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔