شاد نگر۔ یکم نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شاد نگر اسمبلی حلقہ میں اے سی پی شاد نگر سریندر کی قیادت میں پولیس اور بی ایس ایف کے جوانوں نے شاد نگر ٹاؤن اور فرخ نگر ٹاؤن میں فلیگ مارچ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ شاد نگر پولیس اور بی ایس ایف جوانوں کی جانب سے نکالی گئی فلیگ مارچ کا آغاز کلیان منڈپم فرخ نگر اور آغاز ہوا۔ فلیگ مارچ ریالی کو اے سی پی شاد نگر سریندر نے ہری جھنڈی دکھاکر آغاز کیا۔ فلیگ مارچ قومی قومی شاہراہ نمبر 7، فرخ نگرکے مختلف شاہراہوں، ناگواری، ناگوارپلی روڈ۔ کالج روڈ پرگی روڈ سے گذرتے ہوئے شاد نگر پولیس اسٹیشن پر اختتام عمل میں آیا۔ اے سی بی شاد نگر سریندر نے اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ فلیگ مارچ کے انعقاد کا مقصد ریاست اور حلقہ میں منعقدشدنی اسمبلی انتخابات کو پرامن اور صاف و شفاف اور خوشگوار ماحول میں انتخابات کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر شاد نگر ٹاؤن سرکل انسپکٹر سدھیر کمار، شاد نگر رورل سرکل انسپکٹر ، چندرشیکھر کے علاوہ ایس آئی ہیڈکانسٹیبل اور 100 سے زائد بی ایس ایف کے جوان موجود تھے۔