شاد نگر میں میگا لوک عدالت کا انعقاد

شاد نگر۔/11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر سینئر سیول جج کورٹ میں میگا لوک عدالت کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ میگا لوک عدالت میں کیسوں کی یکسوئی کیلئے دو علحدہ بنچ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ پہلے بنچ میں سینئر سیول جج شری پی وی ایس سوریہ نارائن مورتی، ایڈیشنل جے ایف ایچ سی ایم جج شریمتی سری لتا، وینو گوپال موجود تھے۔دوسرے بنچ میں جو نیر سیول جج شاد نگر سی ایچ این مورتی، سکنڈ کلاس مجسٹریٹ شری راوت، ممبر کرشنا ریڈی موجود تھے۔ میگا لوک عدالت میں زیر سماعت دو اراضی کیسوں کی یکسوئی کی گئی۔ فیملی کے 8کیسوں کی سماعت کی گئی۔ 8کے منجملہ 3کیسوں کی یکسوئی عمل میں لائی گئی اور 5کیسوں کو ابزرویشن میں رکھا گیا اور 14کیسوں کے منجملہ 4کیسوں کی یکسوئی عمل میں لائی گئی۔ میگا لوک عدالت منڈل لیگل کمیٹی چیرمین و سینئر سیول جج پی وی ایس سوریہ نارائنا کی صدارت میں میگا لوک عدالت کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر بار اسوسی ایشن شاد نگر کے معزز وکلا سی مہیندر ریڈی، بی ونجینلو، بی انجیا، سرینواس مورتی، راگھویندر، سرینواس ریڈی اور دیگر وکلاء موجود تھے۔