شاد نگر میں سمیت غذا سے 150 افراد متاثر

شاد نگر ۔ 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر شاد نگر میں ایک تقریب میں شرکت کرنے والے قریب 150 مہمان کھانا کھانے کے بعد بیمار پڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق فرخنگر منڈل کے موضع ایلکٹہ کی رہنے والی لڑکی …… موضع …… کے رہنے والے لڑکے کے ساتھ ایک دن قبل شادی ہوئی تھی۔ کل شام مستقر شاد نگر میں واقع ایس ایس گارڈن فنکشن ہال پرگی روڈ شاد نگر میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ ڈنر میں شرکت کرنے والے 150 افراد بشمول خواتین غذا کے استعمال کے بعد ان کی صحت متاثر ہوگئی جنہیں موضع ایلکٹہ گرام پنچایت میں علاج کی غرض سے خصوصی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور بعض مریضوں کو سرکاری دواخانہ شاد نگر میں منتقل کیا گیا۔ اطلاع پاکر رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو موضع ایلکٹہ کیمپ اور ہاسپٹل پہنچ کر مریضوں کی عیادت کی۔ سابق رکن اسمبلی شاد نگر چولہ پلی پرتاپ ریڈی نے کانگریس پارٹی حامیوں کے ساتھ ایلکٹہ موضع میں منعقدہ کیمپ اور ہاسپٹل پہنچ کر عیادت کی ۔ متاثرین کی خصوصی نگہداشت کی جارہی ہے۔