شاد نگر میں بھی ٹی آر ایس امیدوار کو عوامی برہمی کا سامنا

شاد نگر۔/14نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر اسمبلی حلقہ کے ٹی آر ایس پارٹی امیدوار وائی انجیا یادو نے شاد نگر حلقہ کے کندورگ منڈل کے موضع چرواتا پور کا دورہ کررہے تھے موضع پر پواتا پور میں ٹی آر ایس پارٹی امیدوار وائی انجیایادو کو عوامی برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹی آر ایس پارٹی امیدوار وائی انجیا یادو نے موضع پرواتا پور میں انتخابی مہم کیلئے موضع کو پہنچے۔ موضع کی عوام نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی امیدوار وائی انجیا یادو کی انتخابی مہم کو روک دیا۔ موضع کی عوام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے موضع کی ترقی کو نظر انداز کردیا گیا اور ہمارے موضع کو سڑک منظور نہیں کی گئی اور موضع کے درپیش مسائل پر بھی توجہ نہیں دی گئی۔ ٹی آر ایس پارٹی امیدوار وائی انجیا یادو اور مقامی موضع کی عوام کے درمیان لفظی بحث و تکرا ر ہوئی ۔ بعد ازاں ٹی آر ایس امیدوار وائی انجیا یادو نے عوام کو تیقن دیا کہ عنقریب موضع کے درپیش مسائل اور سڑ ک کی منظوری عمل میں لائی جائے گی۔ ٹی آر ایس پارٹی امیدوار وائی انجیا یادو کے تیقن کے بعد موضع کی عوام نے خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر موضع کی عوام اور ٹی آر ایس پارٹی قائدین بڑی تعداد میں موجود تھے۔