شادی

حیدرآباد۔ 31 جولائی (راست) جناب محمد عبدالستار کی دختر کا عقد نکاح محمد رفیع الدین (ایم ایس، امریکہ) فرزند جناب محمد منیرالدین کے ساتھ 31 جولائی کو گرانڈ ایمپیرئیل فنکشن پیالیس، چادر گھاٹ میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ حضرت مفتی محمد عظیم الدین نے خطبۂ نکاح پڑھا۔ اس تقریب میں دوستوں، رشتہ داروں اور دیگر معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عروسہ کے بھائی جناب ایم اے بصیر (امریکہ) و برادران نے مہمانوں کا استقبال کیا۔