حیدرآباد 9 اگسٹ (راست) جناب سید خواجہ معین الدین خرم انجینئر و بلڈر کی دختر مس سیدہ نسمت نازش بی ایس سی کی شادی مسٹر غلام نصیرالدین خان فیصل بی کام منیجنگ پارٹنر گرین کنسٹرکشن بلڈر اینڈ ڈیولپرس فرزند جناب غلام معین الدین خان فاروق منیجنگ ڈائرکٹر گرین کنسٹرکشن بلڈر اینڈ ڈیولپرس کے ساتھ میٹرو کلاسک گارڈن واقع شیورام پلی چوراہا میں انجام پائی۔ اس تقریب میں دوست احباب، عزیز و اقارب، سیاسی، مذہبی قائدین بشمول وزراء، ارکان پارلیمان، ارکان اسمبلی اور سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرس سید خواجہ نورالدین سلیم حال مقیم سعودی عرب، سید خواجہ وقارالدین مکرم حال مقیم جدہ، ڈاکٹر مسعود وکیل قریشی اور محمد شہاب الدین ہاشمی بیورو چیف روزنامہ سیاست نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔