شادی

بیدر 3 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عبدالحمید مدیر اعلیٰ اُردو روزنامہ حیدرآباد کرناٹک بیدر کے فرزند محمد فراست علی ایڈوکیٹ کا عقد جناب محمد مستانع لی ساکن منا اکھیلی تعلقہ ہمناآباد کے ساتھ 29 مئی بروز اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد منا اکھیلی میں انجام پایا۔ مولانا سید علی مرتضیٰ حسینی جمیع سلاسل سجادہ نشین بارگاہ حضرت شمس الدین قادریؒ عثمان آباد نے خطبہ نکاح پڑھا۔ منگل 31 مئی کو بعد مغرب مغل گارڈن فنکشن ہال بیدر میں ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق چیف منسٹر این دھرم سنگھ ، ریاستی وزیر اقلیتی بہبود و اوقاف جناب قمرالاسلام اور دیگر نے شرکت کی۔ جناب عبدالعلی نیوز ایڈیٹر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔