حیدرآباد۔/6اگسٹ، ( راست ) جناب حامد علی خاں حال مقیم کینیڈا کے فرزند مسٹر سعد علی خان کینیڈا کی شادی جناب جہانگیر عالم کی دختر مس ثانیہ پروین کے ساتھ آج شام مہاراجہ فنکشن ہال فتح دروازہ میں انجام پائی۔ محفل عقد میں دوست احباب، رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال صفوان، سید علیم الدین شاہد( جدہ ) فہد علی خاں ( کینیڈا ) نے کیا۔