حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( راست ) : جناب شعیب الرحمن فرزند جناب حبیب الرحمن کا عقد نکاح جناب شمشیر خاں کی دختر کے ساتھ 18 مئی کو بعد نماز مغرب مسجد سیف اللہ نزد درگاہ گنٹال بابا انجام پایا ۔ استقبالیہ گولڈن پیالیس فنکشن ہال بہادر پورہ میں ترتیب دیا گیا ۔ محفل عقد میں رشتہ داروں ، دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جناب محمد حامد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔