شادی

نظام آباد۔ 3 مئی (راست) جناب محمد عبدالغنی صابری مرحوم محکمہ آبپاشی نظام آباد کی نواسی مریم سلطانہ حنا دختر جناب محمد انورالدین مرحوم کا عقد مسعود عبدالوسیم حال مقیم سعودی عرب فرزند جناب عبداللطیف کے ساتھ 2 مئی کو انجام پایا۔ محفل نکاح بعد نماز عصر مسجد قباء مغلپورہ نظام آباد میں منعقد ہوئی۔ بعدازاں بلیو ڈائمنڈ فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا جس میں معززین شہر، عزیز و اقارب، دوست احباب کی کثیر تعداد کے علاوہ محمد عبدالسبحان صابری، محمد عبدالمنان شوکت، محمد ریاض حسین جاوید، محمد عبدالرحمن صابری عرف اطہر (پرنس) این آر آئی، محمد عبدالقادر فیصل چشتی، محمد احمد خاں، محمد اسمعیل، ببو اور دیگر موجود تھے جبکہ محمد ولی الدین عرفان (عثمان) انجینئر محمد فاروق الدین برادران عروسہ محمد ایان صابری اور محمد طہ صابری نے مہمانان کا استقبال کیا۔ عروسہ، جناب محمد عبدالقادر فیصل اسٹیٹ سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کی تایازاد بھانجی ہوتی ہیں۔
٭ ظہیرآباد۔ 3 مئی (فیاکس) جناب شاہ رحمت اللہ قادری موظف ڈائیٹ کالج کی دختر کا عقد نکاح جناب محمد عارف حسین ساکن موسی نگر کالونی کے فرزند محمد عرفان حسین ایم ایس سی کے ساتھ موسی مسجد میں بعد مغرب ہوا۔ نکاح جناب سید سیف اللہ قادری نے پڑھایا۔ قبل ازیں مولانا مفتی نذیر احمد قاسمی نے شادی کو آسان سے آسان بنانے پر زور دیا۔ استقبالیہ ایشین گارڈن میں منعقد ہوا جس میں علماء و مشائخین، مقامی سیاسی، مذہبی قائدین کے علاوہ رشتہ داروں اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال شاہ نعمت اللہ قادری، شاہ حسین قادری، مدثر احمد، سید مشتاق علوی نے کیا۔